جی ایچ کیو حملہ کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت، عمران خان پیش، پولیس اہلکاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات قلمبند

May 22, 2025 | 15:23:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس، اڈیالہ جیل میں سماعت، عمران خان پیش، پولیس اہلکاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات قلمبند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پولیس اہل کاروں اور مجسٹریٹ کے بیانات کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔

 جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پولیس ہیڈکانسٹیبل قدیر کا بیان قلمبند کرلیا گیا، علاوہ ازیں مجسٹریٹ کا بھی بیان قلمبند کیا گیا اور سب انسپکٹر ریاض کا جزوی بیان بھی دورانِ سماعت ریکارڈ ہوا۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے عدالت کا عملہ، اسٹینو گرافر، ریڈرز ریکارڈ سمیت پہنچے۔

 بابر اعوان، ریحانہ ڈار، حسنین سنبل، نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، شبلی فراز، عمران خان کی بہن علیمہ خان، وکیل تابش فاروق اور خالد یوسف چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

 اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کے سرکاری پروٹوکول اور مسلح اہل کاروں کو جیل میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔