بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے

May 22, 2023 | 09:38:AM
بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے منگل کو جلسہ عام بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر آزاد کشمیر میں موجود ہیں,آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس2 بجے ہوگا، اجلاس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری بھی خطاب کریں گے، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

 بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، مقبوضہ خطے میں جی 20 اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایک کانفرنس کے انعقاد سے کشمیر کی آواز دبائی نہیں جا سکتی، بھارت یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدام سے اس کی اصل شکل سامنے آئے گی۔

دوسری جانب مظفرآباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی، کشمیری وفد نے سرینگر میں ہونے والی جی 20 کانفرنس پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔