عمران خان کا لانگ مارچ ،اسحاق ڈار کا رد عمل بھی سامنے آگیا

May 22, 2022 | 23:43:PM
اسحاق ڈار ، بیان
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگی رہنما سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال غیرجمہوری اقدام ہے،یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں،
تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فورنیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو داو پر لگا دیا ہے،یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،ایسا نہیں ہوسکتا کہ جیسا تم چاہوں گے ویسے پاکستان چلے گا،،پاکستان کو بدترین قرضوں میں ڈبونے والا یہ ٹولا ہے،انہوں نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،حکومت ان سے آئینی طریقے سے نمٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئےپلان بنالیا