ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر ۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

May 22, 2022 | 13:57:PM
ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر ۔ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
کیپشن: حادثہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خوشاب میں ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب بدلی والا کے قریب رکشہ سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوا،مرنے والوں میں ایک بچی سمیت چار خواتین بھی شامل ہیں، رکشہ سوار افراد مہندی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے،لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔