باکسر عامر خان نے اپنی والدہ کیلئے دعاﺅں کی اپیل کردی 

May 22, 2021 | 21:29:PM
باکسر عامر خان نے اپنی والدہ کیلئے دعاﺅں کی اپیل کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی والدہ کیلئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پراپنی پوسٹ میں عامر خان نے اپنی والدہ کیساتھ تصویر شیئر کی ہے جو کینسر سے لڑ رہی ہیں اور ان کی بڑی سرجری کی جانی ہے، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے والدہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan)


واضح رہے کہ عامر خان کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے وہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھے اورانہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر پر فلسطینی پرچم بھی لگا رکھا ہے ، عامر خان نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاتھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan)

یہ بھی پڑھیں: با بر اعظم کا سرفرا ز احمد سے متعلق اہم انکشاف