کورونا خطرات۔۔  کراچی کے 2 علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ

May 22, 2021 | 09:30:AM
 کورونا خطرات۔۔  کراچی کے 2 علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے علاقوں منگھو پیر اور مومن آباد میں آج سے 4 جون تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

 کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر پورے کراچی شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اس ضمن میں سینئر افسروں سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔کورونا  کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کراچی میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع ہے اور سخت لاک ڈاؤن گزشتہ سال کی طرز کا ہوسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اب تک 24 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں، حکومتِ سندھ نے کورونا ڈیوٹیز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال کسی بھی پولیس اہلکار کو یہ امدادی رقم نہیں مل سکی ہے۔ذرائع مزید دعویٰ کرتے ہیں کہ شہر میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ آج یا کل ہوسکتا ہے اور اطلاق بھی جلد ممکن ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 88 افراد جاں بحق۔۔ 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ