ارتعزل غازی کی اداکارہ روشنی خاتون کی نئی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

May 22, 2021 | 00:56:AM
ارتعزل غازی کی اداکارہ روشنی خاتون کی نئی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارتعزل غازی کی اداکارہ برجو کراٹلے(روشنی خاتون )کی نئی بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔


خوبصورت ترک اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئی بولڈ تصاویر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو دنگ کردیا ہے، اداکارہ کی خوبصورتی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان کے شوہر سے حسد کرنے لگے ہیں۔ترک اداکارہ نے اپنی خوبصورتی ،معصومیت اورارتغرل غازی میں جاندار کردار کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے۔


روشنی خاتون نے اپنے شوہر کی سالگرہ پرلباس سے پرستاروں کو حیران کردیا،برجو کراٹلے(روشنی خاتون) نے اپنے شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا”میری روح کے ساتھی سالگرہ مبارک، تمہیں جنم دن مبارک جس نے میری لولائف مکمل کی۔


اس پر اداکارہ کے شوہربھی جواب دیتے ہوئے نہ رہ سکے اور اپنی اہلیہ کیلئے پرجوش الفاظ تحریرکرتے ہوئے کہاکہ میں اس بیان سے اتفاق نہیں کرتاکہ ایک جسم میں دو روحیں نہیں سما سکتیں ہم اس پر پورا اترتے ہیں ۔
برجو کراٹلے کے شوہر کا اپنے جواب میں مزید کہناتھا کہ میں اس بیان سے بھی متفق نہیں ہوں کہ رکاوٹیں پیار کو شکست دے سکتی ہیں ہم نے بھی ان رکاوٹوں کو ختم کردیاہے،انہوںنے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے دوستوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sinan Akçıl (@sinanakcil)

یہ بھی پڑھیں: لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کردی