پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ ،میچز بغیر شائقین کے ہوں گے :محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہو گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے پاکستان سپر لیگ کے حوالےسے مشاورت جاری تھی ۔
چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کی ہے ۔
محسن نقوی وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی۔
ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے ، دنیا کی موجودہ صورت حال برقرار رہنے تک بغیر تماشائیوں کے میچز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اہم ملک کا انکار،امریکہ کی پریشانی بڑھ گئی
محسن نقوی لیگ کی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نہیں معلوم مشرق وسطیٰ میں جنگ کتنی دیر تک چلے گی، موجودہ صورتحال کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دے سکتے،
پی ایس ایل کے میچز صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے، پشاور کے شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔
خریدے گئے ٹکٹس72 گھنٹے کے اندر واپس کرائے جاسکتے ہیں،اگلے سال پشاور میں ایک سے زیادہ میچز رکھے جائیں گے۔
جب تک بحران ہے کراؤڈ کو اجازت نہیں دے سکتے، گیٹ منی پی سی بی فرنچائز ز کو دے گا۔
فرنچائزز کا نقصان پی سی بی پورا کرے گا، آج رات اور کل سے کھلاڑی پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔