ایران جنگ میں غیر جانبداری، سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں 

Mar 22, 2026 | 13:31:PM
ایران جنگ میں غیر جانبداری، سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے دوران اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔

سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی قوانین اور غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازع میں کسی فریق کی حمایت سے گریز کیا جا سکے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے دو جنگی طیاروں کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل ،سٹار جنوبی افریقی بلے باز کراچی کنگز میں شامل

ادھر چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے، چینی وزیر خارجہ نے فرانس کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ترکی صدر کا پیغام اماراتی امیر تک پہنچاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے غیر جانبداری اور سفارتی کوششوں میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔