آج پھر بادل برسیں گے؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Mar 22, 2026 | 10:33:AM
آج پھر بادل برسیں گے؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج ملک بھرمیں موسم کیسارہے گااورکہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مری اورگلیات میں موسم خشک،مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے جبکہ  ،ڈیرہ غازی خان، لیہ،بہاولپور،بھکر،میانوالی اورخوشاب میں بارش کاامکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا،بنوں،کرک،ڈی آئی خان، چترال میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ وزیرستان،کرم اورہنگو میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا،سکھر،دادو،سانگھڑ میں چند مقامات پربھی بارش ہوسکتی ہے، کوئٹہ،زیارت،چمن،پشین، قلعہ عبداللہ میں بھی چند مقامات پربارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش؛ بس ٹرین کی زد میں آگئی، 13افراد جاں بحق،7 زخمی
محکمہ موسمیات کے مطابق نوشکی،ژوب، قلات،مستونگ،سبی،لورالائی اورخضدار میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
دوسری طرف شہر قائد میں آج مطلع ابرآلود ہے اور موسم کا حال بتانے والوں نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔