ٹرمپ ان ایکشن،4 ملکوں کے پانچ لاکھ 32 ہزار افراد کو امریکہ چھوڑنے کا حکم،ورنہ؟

Mar 22, 2025 | 21:12:PM
ٹرمپ ان ایکشن،4 ملکوں کے پانچ لاکھ 32 ہزار افراد کو امریکہ چھوڑنے کا حکم،ورنہ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ وہ لاطینی امریکہ کے لاکھوں تارکین وطن کی قانونی حیثیت منسوخ کر رہا ہے اور انہیں ملک چھوڑنے کے لیے چند ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔جس کے بعد وہ قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ کی سب بڑی ملک بدری ک مہم چلانے اور خصوصی طور پر لاطینی امریکہ کے ممالک کے افراد کی امیگریشن روکنے کا وعدہ کر رکھا ہے، اس حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا کے پانچ لاکھ 32 ہزار افراد متاثر ہوں گے جو 2022 میں جوبائیڈن کی طرف سے متعارف کروائی گئی ایک سکیم کے تحت امریکہ آئے تھے۔وہ منگل کو فیڈرل رجسٹر میں ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا حکم شائع ہونے کے بعد قانونی تحفظ سے محروم ہو جائیں گے۔ جس میں مطلب ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی دوسرا امیگریشن سٹیٹس نہیں ہے تو انہیں 24 اپریل تک ملک چھوڑنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:صادق خان کی امیر خان متقی سے ملاقات،افغانستان سےاعلیٰ سطح کی بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق