شہریار آفریدی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے

Mar 22, 2024 | 23:11:PM
شہریار آفریدی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا حصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)رکن قومی اسمبلی  شہریار آفریدی کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شہریارآفریدی کو کور کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی، شہر یار آفریدی  9 مئی کے واقعات کے بعدگرفتاری کے باعث کور کمیٹی کا حصہ نہیں رہے تھے،گزشتہ اجلاس میں ان کے نام کی منظوری ہوئی،آج شہر یار  آفریدی کور کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کے مابین107 ملین ڈالر کے معاہدے