قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر لیگی ارکان کے نوٹیفکیشن جاری 

Mar 22, 2024 | 17:57:PM
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر لیگی ارکان کے نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: ن لیگ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے جاری کئے گئے،نومنتخب ارکان میں سائرہ تارڑ، بشرا انجم بٹ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین خان عباسی ،گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید اور آمنہ بتول شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی کنول نعمان اور صائمہ زاہد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن کی فرح خان کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑاجھٹکا،ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں اہم رہنما ہار گیا