کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے:محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کر دی

Mar 22, 2024 | 11:14:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، تربیتی و فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی پی سی بی حکام سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا،محسن نقوی نے میرٹ اور کارکردگی پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ہدایت کر دی۔
 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے، کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

ضرورپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کےبجلی کنکشن منقطع کرنیکاحکم
 اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا جائزہ لیا گیا۔پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی والے بلے بازوں اور باؤلرز بارے رپورٹ پیش کی گئی۔
 اجلاس میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور متعلقہ حکام  نے بھی شرکت کی۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ پیش کی۔