گوہرخان نےعمرے کی ادائیگی کے دوران پہلی بار بیٹے کا چہرہ دیکھا دیا

Mar 22, 2024 | 10:04:AM
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران بالآخر پہلی بار اپنے بیٹے ذیہان کا چہرہ دکھا دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ گوہر خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران بالآخر پہلی بار اپنے بیٹے ذیہان کا چہرہ دکھا دیا۔ 

گوہر اپنے شوہر زید دربار کے ہمراہ وقت مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں، جہاں انہوں نے عمرہ ادائیگی کے دوران کعبہ شریف کے سامنے اپنے بیٹےذیہان  کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم اپنے چھوٹے شہزادے کو اللہ کے گھر سے دنیا کو پہلا سلام دینا چاہتے ہیں، وہ ہمارے بیٹے سے راضی ہوجائے۔ آمین۔ گوہر خان نے مداحوں سے محبت اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

اداکارہ کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ مسجد نبوی میں افطار کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر گوہر خان کا لکھنا تھا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب انہوں نے بطور والدین کرنے کا دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  پٹرول مہنگا،جی ایس ٹی میں اضافہ،آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد کیا ہوگا؟

خیال رہے کہ گوہر خان نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر پہلی بار شیئر کی ہے۔ اس سے قبل 10 مئی 2023 کو گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد اداکارہ نے بیٹے کی پہلی تصویر اور نام سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا اور بیٹے سے متعلق پرائیویسی رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ گوہر خان نے 2020 میں سوشل میڈیا اسٹار اور کوریوگرافر زید دربار سے شادی کی تھی۔