اینٹی کرپشن کے بعد ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

Mar 22, 2023 | 19:21:PM
اینٹی کرپشن کے بعد ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت سے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور ہونےکے بعد ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹر ی کو گرفتاری کر لیا ہے، ایف آئی اےکے مطابق محمدخان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل رانا انتظار  نے بتایا کہ عدالت نے 3 روزہ ریمانڈپر محمدخان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالےکردیا اور انہیں 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی  جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں، ایف آئی اے نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرنے کے بعد محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کیا ، عدالت نے محمد خان بھٹی کا 3روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، ایف آئی اے نے عدالت سے 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔