کراچی؛ اہلسنت والجماعت کے مولانا سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Mar 22, 2023 | 17:54:PM
کراچی؛ اہلسنت والجماعت کے مولانا سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کیپشن: مولانا سلیم کھتری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں اہلسنت والجماعت کے مولانا سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں اہلسنت والجماعت کے مولانا سلیم کھتری گھر سے باہر نکلے تونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں سلیم کھتری شدید زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،مولانا سلیم کھتری کے جسم پر 6 گولیاں لگیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں مولانا عبدالقیوم صوفی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا