روپے نے ڈالر کی قدر کم کردی

Mar 22, 2023 | 10:59:AM
روپے نے ڈالر کی قدر کم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے نے ڈالر کے بڑھتے ہوئے قدم روک دئیے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر  مزیدسستا ہوگیا ۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی ، انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 22پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 283.92 سےکم ہوکر  283.70
روپےپر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے ملنے والے لون پیکج میں تاخیر ،پاکستان میں جاری سیاسی کشمکش  کے باوجود فروری میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 10 فیصد اضافہ ہوا لیکن 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 40 فیصد کمی آگئی ہے۔

 انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں ایف ڈی آئی 10 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی جبکہ اسی دوران گزشتہ برس 9 کروڑ 8 لاکھ ڈالر تھی۔رواں مالی سال کے شروع سے ہی معاشی خرابی اور سیاسی غیریقینی کی وجہ سے ایف ڈی آئی میں کمی آگئی ہے۔