ن لیگی رہنماجاوید لطیف کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متنازع تقریر سے متعلق کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 30 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی۔
میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف دائر کیس میں سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دی تھی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلم پنجوتھا نے درخواست پر سماعت کی اور پھر عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جاوید لطیف سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ میاں جاوید لطیف کے خلاف شہری کی درخواست پر ریاست سے بغاوت اور غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں مختلف دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔