جب ماں پاس نہ ہو تو زندگی بالکل مختلف ہوتی ہے :زاویار نعمان عجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاویار نعمان اعجاز کا اپنی والدہ سے متعلق ایک دلچسپ اور مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
ان دنوں زاویار اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ صاحبہ افضل اور ان کے والد، سینئر اداکار نعمان اعجاز بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شوٹنگ کے دوران صاحبہ افضل نے کہا کہ زاویار کو دیکھ کر انہیں اپنے بیٹوں کی یاد آ جاتی ہے، جنہیں صبح اٹھانا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ آخر زاویار کو صبح کیسے جگایا جاتا ہوگا؟
اس پر زاویار نعمان اعجاز نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ان کی والدہ ان کے ساتھ نہیں ہوتیں، اسی لیے وہ دیر تک سوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "اگر شوٹنگ کے لیے نہ اٹھنا ہو تو شاید میں مسلسل سوتا ہی رہوں۔ جب ماں پاس نہ ہو تو زندگی بالکل مختلف ہو جاتی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے جنت مل گئی ہو، آپ شام تک آرام سے سوتے رہیں۔"
زاویار نے مزید بتایا کہ جب ان کی والدہ گھر پر ہوتی ہیں تو انہیں فوراً بستر سے اٹھنے کا کہتی ہیں، پردے کھول دیتی ہیں، اے سی بند کر دیتی ہیں اور کمرے کا دروازہ بھی کھلا چھوڑ دیتی ہیں، جس کے بعد جاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہتا۔
اداکار کے اس ہلکے پھلکے تبصرے کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا، جبکہ متعدد مداحوں نے اسے ماؤں کی اہمیت اور روزمرہ زندگی میں ان کے مثبت کردار کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔
ٰیہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع