پی ڈی ایم اے پنجاب کی زلزلے بارے رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پی ڈی ایم اے پنجاب کی زلزلے بارے رپورٹ جاری، جس کے مطابق کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے،صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں۔ زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب