گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے، سپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے نومنتخب سپیکر جی بی عمران ندیم سےحلف لیا۔

مسلم لیگ ن کے ملک کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے،سپیکر جی بی عمران ندیم نے نومنتخب ڈپٹی سپیکرملک کفایت الرحمان سےحلف لیا۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب بھی آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ’’الزامات سے باعزت بری ہونے والا سرکاری ملازم مکمل تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہوگا‘‘