پنجاب میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروموشن، اویٹنگ پوسٹنگ اور میوچل ٹرانسفر کیسز کے لیے ای ٹرانسفر راؤنڈ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پروموٹڈ، اویٹنگ پوسٹنگ اور میوچل ٹرانسفرز کے لیے درخواستیں 23 جون سے 30 جون تک وصول کی جائیں گی۔ ای ٹرانسفر راؤنڈ کے تحت اساتذہ ایس آئی ایس پورٹل پر اپنی پسند کے اسکولوں کا انتخاب کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق موصول ہونے والی اپیلوں پر ریویو کمیٹی یکم جولائی سے 6 جولائی تک غور کرے گی، جبکہ کامیاب امیدواروں کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ آرڈرز 9 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پروموٹڈ اساتذہ کو دستیاب خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے گا، جبکہ اویٹنگ پوسٹنگ اساتذہ اگر مقررہ مدت میں اپنی ترجیحات جمع نہیں کرائیں گے تو انہیں محکمہ کی جانب سے کسی بھی دستیاب خالی آسامی پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع