ہیٹ ویو، فرانس میں ریڈ ہیٹ الرٹ ، سپین، اٹلی ، بلجیم کو بھی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )فرانس میں شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں، جبکہ ملک کے نصف سے زائد علاقوں میں ریڈ ہیٹ الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی فرانس میں شدید گرمی کے باعث تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ حکام نے ملک کے 96 ریجنز میں سے 49 میں ریڈ ہیٹ الرٹ جاری کیا ہے۔
شدید موسمی صورتحال کے باعث سیکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ متعدد ٹرین سروسز بھی محدود کر دی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مغربی فرانس کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بوردو میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر اسپین، اٹلی، بیلجیم اور برطانیہ میں بھی شدید گرمی کے پیش نظر وارننگز جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ یورپ کے مختلف ممالک گرمی کی غیر معمولی لہر سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے:ذرائع