امریکی دباؤ، اسرائیلی فوج لبنان سے انخلا پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی دباؤ پر صیہونی فوج جنوبی لبنان سے انخلا پرمجبور ہوگئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کو بلیو لائن سے انخلا پر مجبور ہونا پڑے گا، اسرائیلی اور لبنانی ٹیمیں مذاکرات کے ذریعے انخلا کے مقامات کا تعین کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے مرحلہ وار لبنانی فوج کے حوالے کیے جائیں گے۔
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے لبنان میں مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا کی شرط رکھی تھی۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور قطر کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل جنوبی لبنان سے نہ نکلا تو 2000ء کی تاریخ دہرائی جائے گی: اسماعیل قانی
سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے متعلق پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کئے گئےمشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اگلے 60 دن میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے تحت ایران اور امریکہ کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔
لبنان میں جنگ بندی اور فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی 'ڈی کنفلیکشن سیل' بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان اب براہِ راست رابطوں کو ممکن بنانے کے لیے ایک نیا فریم ورک بھی تشکیل دیا گیا ہے۔