اسرائیل جنوبی لبنان سے نہ نکلا تو 2000ء کی تاریخ دہرائی جائے گی: اسماعیل قانی 

Jun 22, 2026 | 11:44:AM
اسرائیل جنوبی لبنان سے نہ نکلا تو 2000ء کی تاریخ دہرائی جائے گی: اسماعیل قانی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایرانی پاسداران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ جاری کر دی۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بیرونِ ملک کارروائیوں کے ذمے دار ونگ قدس فورس کے سربراہ نے اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصورتِ دیگر اسے 2000ء میں ہونے والے غیر مشروط انخلا جیسے انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی جارحیت اور قبضے سے باز نہ آیا تو اسے ذلت اور شکست کے ساتھ خطے سے نکال دیا جائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
 انہوں نے لکھا ہے کہ اگر تم اپنی مرضی سے جنوبی لبنان سے نہ نکلے تو 2000ء کی وہی تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی، جب تم اس سر زمین سے ذلت کے ساتھ فرار ہوئے تھے، فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں ہر سال 25 مئی کو لبریشن ڈے (لبنان) منایا جاتا ہے، جو 2000ء میں اسرائیلی افواج کے جنوبی لبنان سے انخلاء کی یاد میں منایا جانے والا قومی دن ہے۔

اس انخلاء کو لبنان میں 22 سالہ موجودگی کے خاتمے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جسے خطے کی تاریخ میں ایک اہم موڑ قرار دیا جاتا ہے۔