مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار،مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہو نے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، لاہور میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، ٹاؤن شپ، مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ، کچہ جیل روڈ اور کوٹ لکھپت سمیت اطراف کے علاقوں میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بازی پلٹ دی!امریکہ نےتاریخی اعلان کر دیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے آئندہ چند گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔