صدر آصف زرداری کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہارتشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے ۔تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
صدر مملکت نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا ۔
آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مکالمہ ضروری ہے،عالمی برادری بحران کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کیلئے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔