افغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت

Jun 22, 2025 | 22:04:PM
افغانستان کی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے بیان میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں عدم استحکام کے مزید پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغان حکومت نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی اور کہا کہ ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

 افغانستان نے  فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے سفارت کاری کو موقع دیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کردیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی