وزیراعظم شہباز شریف کاایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت

Jun 22, 2025 | 17:17:PM
وزیراعظم شہباز شریف کاایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے  آج سہ پہر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں، جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے، کی مذمت کی  ۔ انہوں نے برادر  ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حق دفاع کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا جو آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ 

وزیر اعظم نے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اور  اس تناظر میں پاکستان کے  تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر پیزشکیان نے ایران کیلئے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافےکا خدشہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: