چالان کا ڈر ،ڈرائیور نے روکنے پر پولیس اہلکار پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

Jun 22, 2025 | 13:14:PM
چالان کا ڈر ،ڈرائیور نے روکنے پر پولیس اہلکار پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپین میں ڈرائیور نے روکے جانے پر ٹریفک پولیس اہلکار پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔

سپین کے قریب شاہراہ کے ساتھ دو ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جب انہوں نے بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو روکا۔

ڈرائیور روکے جانے پر غصے میں آگیا جب افسران کو شراب کی بو کا پتا چلا تو انہوں نے بریتھ لائزر ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا تو اس کا غصہ مزید بڑھ گیا۔

پہلے ٹیسٹ کے بعد جب افسران نے دوسرے ٹیسٹ کی درخواست کی تو بوڑھا ڈرائیور نے اہلکاروں کو مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

شہد کی مکھیاں پالنے والے ڈرائیور نے وین کے پچھلے حصے کی طرف جاکر دروازہ کھولا اور پولیس اہلکاروں پر مکھیاں چھوڑ یں۔

پولیس اہلکاروں کے پاس مکھیوں سے بچنے کے لیے کوئی حفاظتی پوشاک نہیں تھی۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار حملے سے بچنے اور پناہ لینے کے لیے قریبی ریسٹورنٹ بھاگے جہاں لوگوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

مکھیوں نے پولیس اہلکاروں کو ڈنک مارے اور انہیں علاج کے لیےہسپتال منتقل کیا گیا۔