’’بھارتی سفیر کا پاکستان کےحق میں بڑا بیان‘‘

Jun 22, 2025 | 10:15:AM
’’بھارتی سفیر کا پاکستان کےحق میں بڑا بیان‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سجاد اظہر پیرزادہ) سچائی کی متلاشی نظروں کیلئے بڑی خبر، 24 ڈیجیٹل نے بھارتی سفیر سے بڑے سچ اگلوا دیئے۔

 انڈین ایمبسڈر سے سخت ترین سوالات کیے گئے، جن کو انہوں نے پہلے تو ٹالنے کی کوشش کی، پھر جب ان کو گھیر کر اس موضوع پر بات کرنے کی طرف لایا گیا اور ان سے اس بھارتی جھوٹے پراپیگنڈا کے متعلق دریافت کیا گیا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے ایران کیخلاف استعمال کیلئے اڈے مانگے ہیں؟ تو بھارتی سفیر نے اس سوال پر جس طرح پاکستان کے حق میں بڑا بیان دیدیا وہ دیکھنے کے لائق ہے۔

آج کل جس طرح انڈین میڈیا کی جانب سے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی ہے اس پہلو کا بھی انڈین سفیر کے سامنے رکھا گیا اور ان سے سخت ترین سوالات کیے گئے، پاکستانی قوم کے جذبات کو بھی سامنے رکھتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ پاکستانی تو انڈینز سے جب بھی ملتے ہیں بہترین اخلاق سے ملتے ہیں پھر انڈیا کیوں اس وقت پاکستان کیخلاف سازشیں کرنا شروع کردیتا ہے جب پاکستان ترقی کرنا شروع کررہا ہوتا ہے؟

 بھارتی سفیر سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ انڈیا میں مسلمانوں پر مظالم کیوں ہوتے ہیں؟ اس کا بھی انہوں نے کیا جواب دیا یہ خصوصی انٹرویو آپ 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔