یو این سیکرٹری جنرل نے ایران پر امریکی حملےکو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیدیا

Jun 22, 2025 | 09:12:AM
 یو این سیکرٹری جنرل نے ایران پر امریکی حملےکو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےایران پر امریکی حملےکوکشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔

انتونیو گوتریس  نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس بات کاخطرہ بڑھتاجارہاہےکہ یہ تنازع تیزی سےقابو سے باہر ہوسکتاہے،اس سےعام شہریوں،خطےاوردنیا پرتباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔

یو این کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچناضروری ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اب امن ہوگا یا پھر ایران کے لیے سانحہ:ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

واضح رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے  اعلان کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا۔

اس کے علاوہ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری سائٹس پر امریکا کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے، ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کا کہنا ہے کہ دشمن نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔