مادھوری ڈکشت کی شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 22, 2023 | 23:41:PM
مادھوری ڈکشت کی شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ  کی  خاوند  ڈاکٹر شری رام نینے  کے ہمراہ دلکش  نئی تصاویر سوشل میڈیا پر  شیئر کی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ اور انکے شوہر کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں،ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مادھوری اور شری رام ایک  لگژری کشتی پر موجود ہیں جہاں وہ  ایک دوسرے کی تصاویر کھینچ رہیں ہیں۔

مادھوری سفید رنگ میں نہایت دلکش لگ رہی ہیں جبکہ ڈاکٹر شری رام نے سیاہ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر شری رام نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ" دل، آنکھ کے اشارے اور کیمرے کی تصاویر کے ذریعے ہم مستقل ایک دوسرے کی ہر ادا سے محبت کرتے ہیں۔"