سابق رکن اسمبلی چودھری مسعود شفقت کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان 

Jun 22, 2023 | 18:02:PM
سابق رکن اسمبلی چودھری مسعود شفقت کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان 
کیپشن: چودھری مسعود شفقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے الوداع کہنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتک 100 کے قریب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے قافلے کو خیرباد کہہ چکے ہیں،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری مسعود شفقت ربیرہ نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری مسعود شفقت نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا، سابق رکن اسمبلی کاکہناتھا کہ 9مئی کو پوری قوم کی طرف سے یوم سیاہ قرار دیتا ہوں اور پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا بڑا جھٹکا، ہمیشہ ساتھ دینے کے دعوے کرنیوالے رہنما نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا