ملتان: ڈکیتی کی انوکھی واردات، چور آموں کی پیٹیاں لائے اور صفایا کرگئے

Jun 22, 2023 | 17:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان کے علاقے نواں شہر میں انوکھی واردات ہوئی جہاں گھر میں آموں کی پیٹیاں لیکر آنے والے مہمان ڈکیت نکلے۔
24 نیوز کے نمائندے کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح نامعلوم ملزمان زرگر بلال کے گھر سے 25 تولے طلائی زیوارات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بلال کے مطابق ملزمان نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا، اندر سے پوچھنے پر کہا آموں کی پیٹیاں لیکر آئے ہیں، بچوں کے دروازہ کھولنے پر مسلح ملزمان گھر میں گھس گئے کمرے میں پڑا لاکر توڑا اور طلائی زیورات و نقدی لے اڑے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، مختلف علاقوں سے لڑکیوں کی لاشیں برآمد، اہم وجہ سامنےآ گئی
مسلح ملزمان نے خواتین اور بچوں کو 15 منٹ سے زائد یرغمال بنائے رکھا۔
ڈکیتی کے دوران شک پڑنے پر باہر سے علاقہ مکیں جمع ہوگئے لیکن مسلح ملزمان لوٹ مار کرکے اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے۔ 
اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے شہر کے اندر ڈکیتی کی واردات ملتان پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے، اس علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔