کراچی بارش: مختلف واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

Jun 22, 2022 | 22:42:PM
کراچی، بارش، واقعات، جاں بحق، ریسکیو، زحمت، 24نیوز
کیپشن: کراچی میں بارش کے دوران متعدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں بارش کے دوران دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعات ملیر، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

ملیر میمن گوٹھ میں ایک پولٹری فارم کی دیوار گر گئی جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم دیگر 4 مقامات میں دیواریں گرنے سے تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی، غریب عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا