پاکستان نے آئی ایم ایف سے بڑا مطالبہ کر دیا

Jun 22, 2022 | 15:37:PM
پاکستان،آئی ایم ایف،مفتاح اسماعیل،وزیر خزانہ،مطالبہ
کیپشن: آئی ایم ایف نے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا: مفتاح اسماعیل/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کی رقم اور بیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف فنڈنگ کی رقم اوربیل آؤٹ پروگرام کی مدت میں اضافہ کرے۔

 یہ بھی پڑھیں:بدترین معاشی بحران میں پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی مدت میں ایک سال توسیع کی بات کی لیکن آئی ایم ایف نے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندہ ایستھرپیریز روئز کا کہنا ہے کہ بیل آؤٹ پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم اور پاکستان کے درمیان اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

 نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ میکرواکنامک کو مضبوط بنانے پر بات چیت جاری ہے، توقع ہے میکرواکنامک اور مالیاتی اہداف پر ابتدائی یادداشت پر چند دنوں میں معاہدہ ہوجائے گا۔

 خیال رہے پاکستان نے دو ہزار انیس میں چھتیس مہینوں کیلئے چھ بلین ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام لیا تھا ، جس میں ابھی تک صرف تین بلین ڈالر ملے ہیں۔