یونس خان اور پی سی بی میں اختلافات کی اندرونی کہانی

Jun 22, 2021 | 19:03:PM
یونس خان اور پی سی بی میں اختلافات کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور پی سی بی کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی سی بی سے شدید اختلافات یونس خان کی مینجمنٹ سے علیحدگی کی وجہ بنے، مختلف اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے دورہ انگلینڈ سے قبل لاہور کے بائیو سکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کی۔ 
نجی ٹی وی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونس خان نے ببل میں تاخیر سے رپورٹ کرنا تھی اور اس دوران بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم فریقین میں اختلافات کم نہ ہوسکے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یونس خان کو متعدد امور پر پی سی بی انتظامیہ سے اختلافات تھے، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے پہلے محمد یوسف کو کیمپ میں بھیجنا بھی یونس خان کو ناگوار گزرا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کا نیا کردار سوشل میڈیا پر وائرل