چکن مزید مہنگا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!

Jun 22, 2021 | 09:47:AM
چکن مزید مہنگا۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غریب جائے تو کہاں جائے،برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں2 دن میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں گزشتہ چند روز سے معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا تاہم لاہور میں یکدم مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعدمرغی کا گوشت 306 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا گوشت تھوک ریٹ 203 روپے ، پرچون ریٹ 211 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے فی درجن ہوگئے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے۔ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا۔حکومت نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں آج موسم کیسا رہے گا۔۔۔؟