فروزن شولڈر اس وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے جوڑ کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرتے: ڈاکٹر سلمان فروز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اگر آپ کا کندھا ایک خاص حد سے زیادہ نہیں ہلتا، یا رات سوتے وقت شدید درد کی شکایت ہے، تو یہ "فروزن شولڈر" (Frozen Shoulder) ہو سکتا ہے .یہ ایک تکلیف دہ مگر عام مسئلہ جو بروقت علاج سے مکمل طور پر ٹھیک ہو سکتا ہے۔ کئی لوگ اس درد کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن یہ جسم کی قدرتی حرکت کو محدود کر دیتا ہے اور زندگی کو متاثر کرتا ہے۔
مار ننگ شو ود فضا میں ڈاکٹر سلمان فروز نے بتا یا کہ فروزن شولڈر اس وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے جوڑ کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرتے، جس کی وجہ سے جوڑ جام ہو جاتا ہے اور شدید درد کا باعث بنتا ہے۔ یہ مسئلہ زیادہ تر شوگر کے مریضوں یا غیر صحت مند طرزِ زندگی رکھنے والوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کی شدت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب کندھے کو مکمل آرام دیا جائے یا نرم گدے (spring mattress) پر سونا شروع کر دیا جائے۔
ڈاکٹر سلمان فروز نے واضح کہا کہ علاج کے لیے ضروری ہے کہ کندھے کو سہارا دیا جائے اور مستقل ہلکی پھلکی ورزش کی جائے۔ اس درد کے پہلے مرحلے میں درد بہت شدید ہوتا ہے، اس دوران پین کلرز وقتی طور پر فائدہ دیتے ہیں۔ ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ اس درد میں گرم پانی سے ٹکورکی جائے، حالانکہ ماہرین کے مطابق آئسنگ (icing) یعنی ٹھنڈی ٹکور سوجن اور درد میں زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہے۔