تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے:زرتاج گل

Jul 22, 2025 | 15:54:PM
 تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے:زرتاج گل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بہادر ہیں، پاکستان آئیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں جیت سکتی تھی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے 230 رہنماؤں اور کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع