ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی دوسرے ٹی ٹونٹی میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں ایک سکول اور کالج کمپلیکس پر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 171 زخمی ہوگئے تھے۔
اس حادثے پر آج بنگلہ دیش میں یوم سوگ منایا جارہا ہےجس کا مقصد طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
بی سی بی نے آج دوسرے ٹی 20 میچ کو طیارہ حادثے کے متاثرین سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
کھلاڑی اور میچ آفیشلز سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اتریں گے جبکہ اس دوران سٹیڈیم اور دیگر بی سی بی وینیوز پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، میچ کے دوران کوئی موسیقی نہیں بجائی جائے گی۔
یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 110 رنز پر ڈھیر کر کے باآسانی ہدف حاصل کر لیا تھا۔
تیسرا اور آخری ٹی20 میچ 24 جولائی کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔