عبدالعلیم خان نےاہم عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی 

Jul 22, 2023 | 16:14:PM
عبدالعلیم خان نےاہم عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئی سیاسی جماعت استحکام پارٹی صدر عبدالعلیم خان پر پنجاب حکومت مہربان ہو گئی ، انہیں سروسز ہسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئر مین نامزد کیاگیا لیکن عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے انکار کر دیا۔

عبدالعلیم خان نے سمز بورڈ آف مینجمنٹ کاسربراہ مقررکرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث عہدہ قبول نہیں کر رہا, عبدالعلیم خان نے عہدہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری فاؤنڈیشن سروسز ہسپتال کی بہتری و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، ادارے کی اپ گریڈیشن و سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے میں معاونت جاری رکھیں گے،اپنی جگہ خواجہ احمد حسان کا نام تجویز کیا ہے، وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست کی سب سے بڑی خبر! اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل؟انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی