بابراعظم اور ابراراحمد کے سری لنکا میں سیر سپاٹے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 22, 2023 | 00:16:AM
بابراعظم اور ابراراحمد کے سری لنکا میں سیر سپاٹے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: بابر اعظم اور ابرا احمد گال میں سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہوئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مزٹری سپینر ابرار احمد کی گال میں تمام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مزٹری سپینر ابرار احمد کی سری لنکا کے شہر گال میں موجود تمام سیاحتی مقامات کی سیر کی، دونوں کھلاڑیوں نے سیاحتی مقامات پر آنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں بھی بنائی، دونوں کھلاڑی سری لنکا کے لوکلز کے ساتھ گل مل گئے، تمام مداحوں کو خوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ جنون سر چڑھنے کو تیار ،ہوٹل کرایوں سے پریشان شائقین نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے نیا طریقہ اپنا لیا

اپنی سیر کے دوران کپتان بابراعظم نے سری لنکا کی روایتی ڈریگن پتنگ بھی اڑائی، ابرار احمد نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، ان کو بالنگ بھی کرائی، دونوں کھلاڑیوں نے ساحل سمندر کا بھی دورہ کیا، سمندر کنارے ایک دوسری کی تصاویر بھی بنائیں۔

دونوں سٹار کرکٹرز کو دیکھ کر سری لنکن فینز نے بابراعظم اور ابرار احمد کے ساتھ خوب سیلفیاں لیں، دونوں کھلاڑیوں نے بھی ایک ساتھ سیلفیاں بنائیں، سیر کے دوران ان کو تاریخی مقامات سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا اور تاریخی پس منظر پر روشنی بھی ڈالی گئی۔