ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہوٹلوں کے کرائے بلند، شائقین نے بھی میچ دیکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

Jul 21, 2023 | 23:21:PM
ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ہوٹلوں کے کرائے بلند، شائقین نے بھی میچ دیکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی شہر احمد آباد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان پر پہنچ گئے لیکن شائقین نے بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

رواں برس اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شائقین کرکٹ برجوش ہیں اور ان کا جوش و خروش قابلِ دید ہے، لیکن بڑے مقابلے سے قبل ہی بھارتی شہر احمد آباد میں ہوٹلز کے کرائے آسمان کو چھو رہے ہیں، ہوٹلز تو ایک طرف احمد آباد میں عام کمروں کے کرائے بھی 50 ہزار سے زائد ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے شکست، سری لنکن کپتان کا بڑا فیصلہ

بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کرکٹ نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، کرکٹ فینز کی جانب سے دوستوں کے ساتھ مل کر پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلئے ہسپتالوں کے کمرے ایڈوانس میں بک کرنا شروع کر دیئے ہیں، احمد آباد میں ہسپتالوں کے کمرے بک کرنے کے حوالے سے انکوائریز بڑھتی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے مقامی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے چیک اپ کرانے کی خاطر کمرے بک کیے جا رہے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کا چیک اپ بھی کیا جائے گا اور پاک بھارت ٹاکرے سے ایک رات قبل قیام بھی ہو سکے گا، ہسپتالوں میں کمروں کا کرایہ بھی کم ہے جس کی وجہ سے پیسے بھی بچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ 15 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں ہو گا۔