دموتھ کرونارتنے کا سری لنکن ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا عندیہ

Jul 21, 2023 | 22:17:PM
دموتھ کرونارتنے کا سری لنکن ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا عندیہ
کیپشن: دموتھ کرونارتنے, فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دموتھ کرونارتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کو دوبارہ درخواست دے دی۔
دموتھ کرونارتنے نے درخواست میں کہا کہ میں کرکٹ ٹیم کی مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا ہوں، میں نے پہلے بھی کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی سے دستبرداری کی درخواست بورڈ کو دے دی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنا مکمل فوکس اپنی بیٹنگ پر کرنا چاہتا ہوں، اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو جب تک ہوسکا سپورٹ کروں گا۔
دموتھ کرونارتنے نے کہا کہ ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو کپتان کے عہدے کیلئے موزوں ہیں، مگر کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں سلیکشن کمیٹی کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری اگلی سیریز فروری میں ہے، اس لئے نئے کپتان کے بارے میں سوچنے کا ابھی بڑا وقت ہے۔کرونارتنے نے اس سے پہلے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔دموتھ کرونارتنے نے 29 ٹیسٹ میچز میں سری لنکن ٹیم کی کپتانی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا