حمزہ شہباز کی جیت پر پیپلزپارٹی کا اہم بیان

Jul 22, 2022 | 21:56:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب، حمزہ شہباز کی جیت پر، پیپلزپارٹی، اہم بیان
کیپشن: ناصر شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کی جیت پرپیپلزپارٹی کی جانب سے اہم بیان آگیا۔
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حمزہ کی جیت نے ثابت کردیا کہ ملکی سیاست کی گھتیوں کو سلجھانے کی چابی صرف آصف زردری کے پاس ہے، حمزہ کی جیت آصف زرداری کی مفاہمت ، بصیرت کی جیت ہے اور عمران کے ضد کی ہار ہے۔
ناصر شاہ کا مزید کہناتھا کہ آج عمران لاہور میں بیٹھ کر تخت لاہور ہار گئے اور آصف زرداری پورا پنجاب جیت گئے، ناصر شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو تاریخی فتح پر مبارکباددیتے ہوئے جئے بھٹو، جئے آصف علی زرداری کا نعرہ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:  بڑا اپ سیٹ؛ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب