بڑا اپ سیٹ؛ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

Jul 22, 2022 | 19:02:PM
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی, دوست محمد مزاری، وزیراعلیٰ پنجاب، انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا
کیپشن: حمزہ شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے امیدوار 186 ووٹ لینے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب منتخب نہ ہو سکے ۔
ڈپٹی سپیکر کے مطابق پی ٹی آئی نے 186 ووٹ لئے جبکہ مسلم لیگ ن نے 179 ووٹ حاصل کئے،ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ایوان میں چودھری شجاعت کا خط پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی کے ووٹ مسترد کئے جاتے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ مسلم لیگ ق کے تمام کاسٹ ووٹ مسترد کرتا ہوںجس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار کے حاصل کردہ ووٹ 176 رہ گئے ، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے جس پر ن لیگ کے امیدوار کو 3 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی میں موجود ؟ لیگی رہنما کا حیران کن بیان