پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی میں موجود ؟ لیگی رہنما کا حیران کن بیان

Jul 22, 2022 | 18:06:PM
مسلم لیگ ن ، رہنما رانا مشہود، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، 175ارکان، اسمبلی پہنچے ہیں،
کیپشن: رانا مشہود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صرف 175 ارکان اسمبلی پہنچے ہیں۔
رانا مشہود کا کہنا تھاکہ ہم 180ارکان کی گنتی کروا کرجا رہے ہیں اور180 ارکان ہی وہاں موجود ہوں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت تحریک انصاف اور ق لیگ کی تعداد 175 ہے اور ان کو پتہ ہے کہ یہ ہارنے لگے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایوان میں اکثریت ثابت کرینگے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ